LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ شروع

Web Desk

18 March 2026

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے احکامات پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا میڈیکل چیک اپ عمل میں لایا گیا ہے۔ چیف کمشنر کی ہدایت پر نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، جو جیل انتظامیہ کے زیر نگرانی بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کر رہا ہے۔

میڈیکل چیک اپ کے دوران ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے اور تمام ضروری طبی آلات و سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے مکمل رپورٹ جلد چیف کمشنر کو پیش کی جائے گی تاکہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔