پی ٹی آئی کا 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ
Web Desk
17 November 2025
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملہ ہوا، حکومت کی توجہ مخالفین پر کیسز بنانے پر مرکوز ہے، حکومت اپنے بنیادی کام سے غافل ہے، کوئی حکومتی عہدیدار اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد واقعہ کے شہداء اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے، حکومت سکیورٹی سے متعلق ایسا لائحہ عمل بنائے کہ وکلاء اور اسلام آباد کے شہری اپنے کام آگے بڑھا سکیں، ہم اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم سے عدالتوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، ہم نے فیصلہ کیا ہے 27 ویں ترمیم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، جمعہ کو ہمارا آئینی وقانونی احتجاج ہوگا ،سمجھتا ہوں سب شرکت کریں گے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی سے بڑی توقعات تھیں، ہمارا خیال تھا کہ پیپلزپارٹی بھٹو کے آئین کیلئے سیاست قربان کر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، ہمیں نوازشریف سے بھی توقع تھی، انہوں نے اعلان کیا تھا ووٹ کو عزت دو، نوازشریف نے ووٹ کو حق دو کا نعرہ لگایا، لیکن وہ بھی سمجھوتہ کر گئے۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
اپوزیشن کمیٹی میں متفق تھی، ایوان میں ڈرامے بازی کی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترامیم پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی گفتگو
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026
لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت
14 September 2026
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات
14 September 2026
ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال
14 September 2026