LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کا آزاد کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

Web Desk

2 July 2026

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق، پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ موجودہ حالات میں انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کوئی عام سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ اصولی یک جہتی کا مظہر ہے، کیونکہ اس وقت آزاد کشمیر شدید سیاسی اور انسانی بحران سے گزر رہا ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں عوام اپنے جائز مطالبات کے لیے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، جبکہ طاقت کے وحشیانہ استعمال سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کو اشیائے خورونوش کی ترسیل بند ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیری عوام کے ان مسائل کا فوری اور منصفانہ حل نکالا جائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آزاد کشمیر کی آئینی، جمہوری اور سیاسی شناخت کو مجروح کرتے ہوئے کشمیری عوام کی نمائندہ آوازوں کو دبایا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی کارکنوں کے خلاف بلاجواز کارروائیاں اور گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اظہارِ رائے کی آزادی محدود ہے اور میڈیا پر قدغنیں عائد ہیں، ایسے دم گھٹتے ماحول میں انتخابی عمل اپنی ساکھ اور معنویت کھو دیتا ہے، لہٰذا پی ٹی آئی انتخابات کے بجائے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں، انتخابی شیڈول پر نظرثانی کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے۔ اس فیصلے کے تحت پارٹی نے اپنے پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں سے متعلق تمام سفارشات فوری طور پر معطل کر دی ہیں اور ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام امور آئندہ فیصلے تک مؤخر رہیں گے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ آزاد، منصفانہ اور پرامن سیاسی ماحول کے بغیر انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔