LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کی صحت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

Web Desk

29 January 2026

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشری بی بی کی صحت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

درخواست بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اڈیالہ جیل میں دونوں کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس تشویش کا باعث ہیں اور فوری طبی معائنہ کروانے کی ضرورت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا فوری معائنہ ان کے ذاتی معالجین کے ذریعے کیا جائے، اور بانی پی ٹی آئی کے تین ذاتی معالجین کے نام عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت کل کے لیے مقرر کر دی۔