LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد، تحریک انصاف نے فیصلہ سیاسی انتقام قرار دے دیا

Web Desk

16 May 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن مسترد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ، من مانا اور سیاسی بنیادوں پر کیا گیا اقدام قرار دیا ہے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے تقریباً 30 ماہ کی تاخیر کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے فیصلہ جاری کیا، جبکہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے عدالت کے احکامات کے تحت تمام مطلوبہ دستاویزات بروقت جمع کرا دی تھیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی نے عہدیداروں کی فہرست، آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور دیگر قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اے جے کے الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت نئی رجسٹریشن کی تمام شرائط پوری کیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی کو فوری رجسٹرڈ کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی درخواست ڈھائی سال تک زیر التوا رکھی گئی اور عام انتخابات سے چند ماہ قبل مسترد کر دی گئی۔
تحریک انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر خطے کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی قوتوں میں شامل ہے، اس لیے رجسٹریشن مسترد کرنا آزاد کشمیر کے عوام کے جمہوری حقوق اور شفاف انتخابی عمل پر براہ راست حملہ ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے باہر رکھ کر آئندہ انتخابات کی ساکھ کو مشکوک بنا دیا گیا ہے اور کسی اہم سیاسی فریق کی شرکت کے بغیر ہونے والے انتخابات کی قانونی حیثیت برقرار نہیں رہ سکتی۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے اور الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو فوری رجسٹرڈ کرے تاکہ جولائی میں حقیقی جمہوری انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔