LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

ٹرمپ کے حملے مؤخر کرنے کے اعلان پر دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

Web Desk

24 March 2026

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے مؤخر کرنے اور مذاکرات کے آغاز کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں نئی جان ڈال دی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 57 ہزار 442 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ 1 لاکھ 52 ہزار 740 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سرمایہ کاروں کا ماننا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے امکانات نے مارکیٹ میں اعتماد کی لہر دوڑا دی ہے۔

دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں بھی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ جاپان کے ‘نکئی انڈیکس’ میں 1.7 فیصد، جنوبی کوریا کے ‘کوسپی انڈیکس’ میں 4 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ‘ہانگ سنگ’ میں 1.5 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ چین کا ‘شنگھائی کمپوزٹ’ بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ عالمی سطح پر سپلائی چین کی بحالی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے خدشات دور ہونے سے سرمایہ کار ایک بار پھر مارکیٹ میں سرگرم ہو گئے ہیں۔