LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

شائقین کرکٹ سے معذرت، ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، محسن نقوی

Web Desk

24 March 2026

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، فرنچائز مالکان اور اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات پی ایس ایل 11 کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی رونمائی اور ایونٹ کے باضابطہ ترانے کا لانچ تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایونٹ کے شیڈول میں تبدیلی پر شائقینِ کرکٹ سے دل کی گہرائیوں سے معذرت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال اور وسیع تر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود کرنے کا مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ملک و قوم کا مفاد سب سے پہلے ہوتا ہے، مجھے یقین ہے کہ آج کی یہ قربانی کل ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے گی۔”

چیئرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کو ایک ‘ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ’ قرار دیتے ہوئے اسے مزید بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ قومی اور بین الاقوامی کرکٹرز کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، جو ایونٹ کے باضابطہ آغاز کا پیش خیمہ ہے۔