پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن 11 فروری کو ہوگا، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
Web Desk
25 January 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 پلیئر آکشن سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے فرنچائز پرس، کھلاڑیوں کے معاہدوں اور آکشن کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیے منتخب یا برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا جائے گا، جبکہ پی ایس ایل 12 کے اختتام کے بعد گرینڈ آکشن منعقد کیا جائے گا، جس میں ہر فرنچائز کو پانچ کھلاڑی برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی۔
بورڈ نے واضح کیا ہے کہ فرنچائزز ایک غیر ملکی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن بھی کر سکیں گی۔ پی سی بی کے مطابق فرنچائز پرس 45 کروڑ روپے ہوگا، تاہم غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنے کی صورت میں اسے بڑھا کر 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک کیا جا سکے گا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل پلیئر آکشن اور بولی کا تمام عمل پاکستانی روپے میں ہوگا، جبکہ ٹاپ کیٹیگری اور دیگر کیٹیگریز کی بیس پرائسز بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد لیگ میں شفافیت، مسابقت اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے، سیاسی سوال کا جواب دینے سے گریز
12 October 2026
پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
12 October 2026
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا
12 October 2026
راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026