LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

پی ایس ایل: لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آگئی

Web Desk

21 January 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے، جس میں کئی نمایاں کھلاڑیوں کو ترقی جبکہ بعض کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ صاحبزادہ فرحان گولڈ کیٹگری میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز کو ڈائمنڈ سے ترقی دے کر پلاٹینم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ، عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں آ گئے ہیں، جبکہ شان مسعود کو ڈائمنڈ کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف بدستور پلاٹینم کیٹگری میں شامل ہیں۔