LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

ایران پرحملے، لندن میں امریکا اوراسرائیل کے خلاف احتجاج، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Web Desk

7 March 2026

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے خلاف لندن میں ہزاروں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔

امریکا اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے کے شرکا نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی ۔انہوں نے ایسے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے کہ جن پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے تنقیدی جملے بھی درج تھے۔

مظاہرے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج ایرانی حکومت کی حمایت میں نہیں ہے، بلکہ وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی غیر قانونی، بلا اشتعال اور بلا جواز کارروائی کو فوری طور پرختم کیاجائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ کو امریکا کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہیے ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے کسی حملے کی کوئی بنیادی وجہ نہیں ہے۔