LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، تین بڑے ایئرپورٹس کی نجکاری کی سفارش

Web Desk

7 November 2025

وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں تین بڑے ایئرپورٹس کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے متعلق سفارش کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو بھجوائی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت ایئرپورٹس کا انتظام طویل مدتی رعایتی بنیادوں پر نجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا۔

اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ (HBFC)، قومی ایئرلائن (PIA) اور تین بین الاقوامی ایئرپورٹس کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایچ بی ایف سی کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس اور سیل پرچیز ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بولی ریفرنس پرائس کی منظوری اور کابینہ کی توثیق کے بعد کھولی جائے گی۔