جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی حالت تسلی بخش قرار
Web Desk
9 January 2026
جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریضہ گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر کے بغیر ہے اور اس کی حالت مجموعی طور پر مستحکم قرار دی گئی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق مریضہ کی سانس اور بلڈ پریشر نارمل ہیں جبکہ اسے اس وقت آکسیجن سپورٹ کی ضرورت نہیں۔ مریضہ کا اعصابی معائنہ بھی تسلی بخش ہے اور اس کا جی سی ایس اسکور 15/15 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مریضہ محدود حالات میں اپنے اہلِ خانہ سے بات چیت بھی کر رہی ہے۔
نیورو سرجری ٹیم نے مریضہ کا دوبارہ مکمل معائنہ کر لیا ہے، جس کے مطابق مریضہ کی لمبر ریڑھ کی ہڈی کی سرجری پیر کو متوقع ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مریضہ کی حالت اسی طرح مستحکم رہی تو پیر کی صبح آپریشن کیا جائے گا۔
مریضہ اس وقت آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے جہاں اس کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ ٹانگ کی ہڈی کے زخموں کی باقاعدگی سے ڈریسنگ کی جا رہی ہے۔ علاج کے دوران ماہرِ نفسیات اور سائیکالوجسٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ مریضہ میں بے چینی اور ڈپریشن کے علاج کے لیے ادویات تجویز کی گئی ہیں اور نفسیاتی کونسلنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مریضہ کی فزیوتھراپی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر مریضہ کی حالت تسلی بخش ہے اور علاج تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی
24 November 2026
بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور
24 November 2026