وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے لیے چالیس منٹ تک انتظار کرتے ریے
Web Desk
13 December 2025
وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کے لیے چالیس منٹ تک انتظار کرتے ریے،اشک آباد میں وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی،روسی خبر ایجنسی آر ٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے طے شدہ ملاقات کے لیے تقریباً چالیس منٹ تک انتظار کرتے رہے، تاہم روسی صدر مقررہ وقت پر ملاقات کے لیے نہ پہنچ سکے۔
آر ٹی کے مطابق روسی صدر اس وقت ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات میں مصروف تھے، جو طے شدہ وقت سے زیادہ طویل ہو گئی۔ طویل انتظار کے بعد وزیراعظم پاکستان خود دوسرے کمرے میں گئے جہاں روسی اور ترک صدور موجود تھے۔ وہاں وزیراعظم اور روسی صدر کے درمیان مختصر طور پر تقریباً پانچ منٹ کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے۔
اس غیر متوقع تاخیر پر سفارتی حلقوں میں مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، تاہم اس ملاقات کو غیر رسمی اور مختصر قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے نے بین الاقوامی سفارتی آداب اور ملاقاتوں کے شیڈول سے متعلق سوالات کو بھی جنم دیا ہے
متعلقہ عنوانات
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
8 November 2026
پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی
8 November 2026
ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب
8 November 2026
ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا
7 November 2026