LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 142 کیسز رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ مکمل، عالمی امن کیلئے پاکستانی کردار کی تحسین کرک: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید افغانستان میں اس وقت 25 دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں: محسن نقوی سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کا دکھ آج بھی محسوس ہوتا ہے: مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورہ آذربائیجان کے لیے روانہ

Web Desk

7 November 2025

 وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت باکو روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم علیوف سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ گفتگو میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات دیرینہ برادرانہ ہیں، جن کی جڑیں مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد میں مضمر ہیں۔ دونوں ممالک اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)، اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) اور اقوام متحدہ (UN) جیسے بین الاقوامی فورمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس سرکاری دورے کا مقصد آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی ثابت قدم حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنا ہے۔