صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اہم قومی امور پر بحث متوقع
Web Desk
17 August 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت سینیٹ کا اجلاس کل 17 اگست کو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مختلف قانون سازی کے بل پیش کیے جائیں گے، جبکہ ملکی سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایوانِ بالا میں اہم عالمی و علاقائی معاملات پر سیر حاصل گفتگو متوقع ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان اہم قومی موضوعات پر بحث اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ آئین کے آرٹیکل 54(1) کے تحت صدر مملکت کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ملک کو متعدد قومی و بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026
شارجہ میں خوشبوؤں کی بڑی ایکسپو سج گئی،200 کمپنیوں کی شرکت
10 October 2026
زیلنسکی کا یوکرین کے توانائی نظام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعتراف
10 October 2026
ملتان کے گھر میں دھماکے سے ماں اور 13 سالہ بیٹا جاں بحق
10 October 2026
سیاسی رابطوں میں تیزی، شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات جاری
10 October 2026