LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

Web Desk

7 August 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اپنے دو روزہ سرکاری و سیاسی دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، جہاں لاہور آمد پر قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق صدرِ مملکت اپنے اس دو روزہ قیام کے دوران بلاول ہاؤس لاہور میں رہیں گے، جہاں وہ مختلف اہم سیاسی و نجی ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پنجاب میں سیاسی صورتِ حال کا جائزہ لینا اور اہم رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری اپنے قیام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی تنظیم سازی، پارٹی کے اندرونی امور اور تنظیمی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ پیپلز پارٹی کے مقامی اور صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے پارٹی کو متحرک کرنے اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی ترتیب دینے سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کریں گے۔