Web Desk
17 August 2026
ویٹیکن کے روحانی پیشوا پوپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے دو ریاستی حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کاسٹل گاندولفو میں عبادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں پر تشدد کے فوری خاتمے پر زور دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مغربی کنارے کے گاؤں قصرا کا محاصرہ کر کے پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کی جا چکی ہے۔ ویٹیکن جو کہ طویل عرصے سے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا آیا ہے، نے واضح کیا کہ منظم آبادکاری مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانات کو محدود کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی حکومت یہودی بستیوں کی توسعی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پیپلزپارٹی کا وفد آج اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کرے گا: ذرائع
18 August 2026
سرگئی لاوروف نے پوتن کے جزائر کوریل دورے پر جاپانی احتجاج کو ناقابل قبول قرار دے دیا
18 August 2026
یوکرینی میزائل حملے میں 6 شہری ہلاک، 14 سالہ بچے سمیت 4 زخمی
18 August 2026
ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کیلئے تہران کو سفید جھنڈا لہرانے کا مشورہ دے دیا
18 August 2026
امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایرانی پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی
18 August 2026
ڈیجیٹل بینکنگ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی: بلال کیانی
18 August 2026
وزیراعظم کی اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
18 August 2026
کیش لیس اکانومی پر وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی: عطا تارڑ
17 August 2026