پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا: وزیراعظم
Web Desk
9 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے اعتراف پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔ اس سے قبل، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے طویل مدتی تنازع کے خاتمے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا تھا۔
آسٹریلوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک عرصے سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، کیونکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی عملی بندش اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں نے عالمی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا تھا، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ آسٹریلیا نے اس نازک صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے سفارتی کردار کو خصوصی طور پر سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی مذاکرات کے ذریعے کسی مستقل حل کی بنیاد بنے گی۔
متعلقہ عنوانات
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
معروف کرکٹر کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے، ماڈل ہما سلیم کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026