تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
Web Desk
6 June 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف فراہم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی اہم تجویز سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ایک اہم مروجہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق یہ ایک غیر رسمی اور اندرونی اجلاس تھا جس کی میڈیا کوریج نہیں کی گئی۔
اجلاس کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور بجٹ مینوئل کے حوالے سے درج ذیل امور پر غور کیا گیا اجلاس میں نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ بالخصوص پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP)، نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے جیسے اہم ایشوز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کے مختلف اور اہم مالیاتی پہلوؤں پر تفصیلی مینوئل بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح کے تناسب کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے 105 فیصد کے درمیان اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تاہم، وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک کے متوقع اور دستیاب مالیاتی وسائل کی روشنی میں مزید ورکنگ کی جائے تاکہ یہ واضع ہو سکے کہ ملازمین کو زیادہ سے زیادہ کتنا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا یہ مینوئل ابھی ابتدائی تجویز کی حد تک ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا حتمی اور باقاعدہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت اور انہیں اعتماد میں لینے کے بعد کریں گے، جس کے بعد اسے بجٹ دستاویز کا حصہ بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان
25 August 2026