یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں
Web Desk
6 June 2026
کراچی کے اہم عوامی سفری منصوبے بی آر ٹی یلو لائن میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے میں مالی بے ضابطگیوں اور قواعد کے خلاف ادائیگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن کی تحقیقات کے لیے چیف سیکرٹری سندھ نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔
تحقیقات کے سلسلے میں منصوبے سے وابستہ متعدد افسران کو طلب کیا گیا ہے اور انہیں تمام متعلقہ دستاویزات اور ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی جانب سے قواعد کے برعکس پیشگی ادائیگیوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
سندھ حکومت کے مطابق شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ عاشور پر پنجاب میں تھری ٹیئر سکیورٹی پلان نافذ، ایک لاکھ پولیس اہلکار تعینات
26 June 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
26 June 2026
خانیوال میں قبرستان میں فائرنگ اور چاقوؤں کے وار، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
26 June 2026
موٹروے ایم 5 پر لیموں سے بھرا مزدا الٹ گیا، ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
26 June 2026
عوام ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، آخری بوگی پٹری سے اتر گئی
26 June 2026
مری ایکسپریس وے پر چلتی ہائی ایس میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر خاکستر
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026