LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

معاشی وسائل صوبوں کا حق، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ سو فیصد بڑھا دیا: وزیراعظم

Web Desk

13 June 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کی باقاعدہ دعوت دیتے ہوئے ‘میثاقِ معیشت’ اور ‘میثاقِ جمہوریت’ پر مشترکہ دستخط کرنے کی پیشکش کی ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے اپنے تفصیلی خطاب میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ملک کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں اور ان سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے ایوان میں مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ: “میں نے پہلے بھی کئی بار کہا اور آج بھی کہتا ہوں کہ ابھی دیر نہیں ہوئی، آئیں مل کر میثاقِ معیشت اور میثاقِ جمہوریت کی طرف بڑھیں، میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں”۔انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کی حالیہ تقریر کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچکزئی صاحب کے نکات کو بہت غور سے سنا ہے، تاہم وہ اس کا تفصیلی یا جذباتی جواب دینے کے بجائے مناسب موقع پر اپنا سنجیدہ مؤقف پیش کریں گے۔

صوبائی حقوق اور معاشی وسائل کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے وفاق کی پالیسی واضح کی انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کا مالیاتی کوٹہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ وہاں کے غیور عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا آئینی حق ہے۔ اس معاشی ریلیف کے لیے تمام صوبوں بالخصوص پنجاب نے اپنے حصے کی سب سے بڑی قربانی دی۔بلوچستان کے کسانوں کو توانائی کے بحران سے بچانے کے لیے اربوں روپے مالیت کے سولر پینلز دیے گئے ہیں، جبکہ گوادر سے چمن تک انٹر-صوبائی شاہراہ کی تعمیر پر 300 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔

“قومی سلامتی کے حساس ترین معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرحد پار بیٹھے عناصر کی جانب سے پاکستان میں سرگرم ‘خوارجیوں’ کو جدید ترین تکنیکی مدد (Technical Support) اور فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے” چند روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہدا اپنی جانیں دے کر قوم کے کروڑوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں۔ اگر ہم نے دہشت گردی کے خلاف غفلت دکھائی یا مل کر شہدا کا احترام نہ کیا تو قوم اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔