او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا
Web Desk
13 July 2026
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بحری جہازوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
او آئی سی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی راستوں پر حملے کرنا اور عالمی تجارت میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بین الاقوامی قوانین کے یکسر منافی ہے۔ تنظیم نے واضح کیا کہ تجارتی بحری جہازوں پر ایرانی حملے براہِ راست اقوامِ متحدہ (UN) کے چارٹر کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں، جس کی عالمی برادری میں کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، عمان اور اردن جیسے برادر مسلم ممالک پر ایرانی حملے ان ریاستوں کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی پر حملہ ہیں۔ او آئی سی نے خطے میں بڑھتی ہوئی اس کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کے امن کو داؤ پر لگانے والے اقدامات سے گریز کریں
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
سرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026