وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
Web Desk
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کے لیے 31 دسمبر 2026 کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے، جس کے تحت رواں سال کے اختتام تک شہر کے تمام کاروباری مراکز اور تاجروں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں شامل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف، بینکنگ سیکٹر کے نمائندگان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر اسلام آباد کو دنیا کا پہلا کیش لیس دارالحکومت بنانے کے وژن پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، جبکہ 30 نومبر کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی بھی محکمے میں نقد ادائیگی وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں اب تک 26 ہزار مرچنٹس ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہو چکے ہیں اور 31 دسمبر تک ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے شاپنگ مالز تک ہر سطح پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کر دی جائے گی جس سے مالیاتی شفافیت اور ٹیکس مانیٹرنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔
متعلقہ عنوانات
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026