LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ

Web Desk

23 May 2026

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ سرکاری دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہو گئے ہیں۔ اس اہم اسٹریٹجک دورے میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔ اپنے دورے کے آغاز میں وزیرِاعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے دوسرے مرحلے کے تحت دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیے منعقدہ خصوصی ‘بزنس فورم’ میں شرکت کریں گے، جہاں مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ ہانگژو میں قیام کے دوران وزیرِاعظم معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ ای کامرس کمپنی ‘علی بابا’ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے، جہاں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیرِاعظم شہباز شریف بیجنگ پہنچیں گے، جہاں ان کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ یہ دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے، جس کے حوالے سے وزیرِاعظم بیجنگ میں ایک خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ زرعی شعبے میں جدت اور تعاون کے فروغ کے لیے ‘چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز’ (CAAS) کا دورہ بھی کریں گے۔ سفارتی ماہرین کے مطابق، وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا، جس کا بنیادی فوکس سی پیک فیز 2 کے تحت دونوں ممالک کی نجی اور سرکاری کمپنیوں کے درمیان کاروباری و اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔