ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
Web Desk
12 November 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی کو انتہائی سختی سے برقرار رکھا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کے مرکزی بحری راستے مکمل طور پر بارودی سرنگوں سے پاک ہیں اور امریکی افواج دن رات تجارتی جہاز رانی کی مکمل بحالی اور حساس بحری راستوں کی کڑی نگرانی کے لیے سرگرم ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کو زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے جدید ہتھیاروں کی منتقلی سے روکنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سینٹ کام کے حکام نے واضح کیا کہ امریکی ادارے باہمی اشتراک سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو زمینی گزرگاہوں اور بحیرہ کیسپین کے راستے جدید ہتھیاروں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی، عالمی پابندیوں کی زد میں آنے والے مواد اور غیر قانونی مالی وسائل کی ترسیل روکنے کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز میں عالمی تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026