دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Web Desk
12 November 2026
متحدہ عرب امارات میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس (ورلڈ پولیس سمٹ) 2026ء کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ دبئی پولیس کی میزبانی میں اس عالمی سمٹ کا پانچواں ایڈیشن 16 سے 18 نومبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوگا، جس میں 90 سے زائد ممالک کے وفود اور پولیس و سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں کے 220 سے زائد عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔
یہ تین روزہ عالمی اجلاس متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی سرپرستی میں دبئی پولیس اور ‘ڈی ایکس بی لائیو’ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ رواں سال کانفرنس کا مرکزی موضوع عالمی پولیس اداروں کے درمیان مؤثر روابط قائم کر کے آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ مستقبل کی تشکیل ہے۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ، پولیس سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، سکیورٹی ماہرین، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تعلیمی اداروں سے وابستہ ممتاز شخصیات شرکت کریں گی، جن میں انٹرپول اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران 15 اہم موضوعاتی شعبوں کے تحت جدید پولیسنگ، مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر کرائم، منی لانڈرنگ، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کے موقع پر ایک بین الاقوامی نمائش بھی سجائی جائے گی، جس میں 150 سے زائد نمائش کنندگان جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام، نگرانی کے جدید آلات اور ڈیجیٹل تحقیقات کے حل پیش کریں گے۔ مزید برآں، اس سال پہلی مرتبہ بین الاقوامی تنظیموں کے لیے ایک خصوصی پویلین بھی قائم کیا جا رہا ہے جس میں خلیجی پولیس تعاون کی تنظیم، آسیان پولیس (ASEANAPOL) اور اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) سمیت دیگر علاقائی و عالمی ادارے شریک ہوں گے تاکہ معلومات اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026