امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
Web Desk
12 November 2026
امریکا نے یورپ کے ساتھ نئے سکیورٹی معاہدے کے امکانات پر روس سے باضابطہ تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ اس سلسلے میں امریکی ایلچی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف آج ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن چاہتا ہے کہ ماسکو یورپ کے ساتھ جاری کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اقدامات تجویز کرے اور یوکرین امن مذاکرات میں یورپی ممالک کو بھی شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کرے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ایلچی ماسکو کے دورے کی تکمیل کے بعد ڈبلن روانہ ہوں گے جہاں وہ یوکرینی صدر سے بھی ملاقات کر کے مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
امریکی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات اور یورپ و روس کے درمیان نئے سکیورٹی نظام کی تشکیل پر بیک وقت بات چیت آگے بڑھائی جائے، تاہم واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی نئے سکیورٹی معاہدے پر عملی درآمد یوکرین جنگ کے مکمل خاتمے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘ایگزیوس’ (Axios) کی رپورٹ کے مطابق روس بھی یورپ کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے، لیکن مجوزہ معاہدے کے بنیادی خدوخال اور شرائط پر فریقین کے درمیان تاحال اختلافات موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن یورپی اتحادیوں اور یوکرین کی رضامندی کے بغیر روس کے ساتھ ہرگز کوئی سکیورٹی معاہدہ نہیں کرے گا، اور نہ ہی یورپ کی سلامتی سے متعلق معاملات میں روس کو ویٹو کا کوئی اختیار دیا جائے گا۔ امریکی سفارت کاری کا بنیادی ہدف یورپی نمائندوں کو یوکرین مذاکرات میں شریک کر کے مستقبل کے سکیورٹی انتظامات پر وسیع تر اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026