ایران امن چاہتا ہے، امریکا ہمارے مطالبات تسلیم کرے، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
Web Desk
12 November 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن چاہتا ہے اور جنگ جاری رکھنے کا خواہشمند نہیں ہے، تاہم پائیدار امن کے لیے امریکا کو ایران کے جائز مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔
قطری نشریاتی ادارے ‘الجزیرہ’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ تہران نے واشنگٹن کو اپنے مطالبات سے متعلق واضح اور شفاف جواب بھجوا دیا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے تاحال ایرانی پیغام کا کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کے پیش کردہ 7 بنیادی مطالبات میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی شرائط بھی شامل ہیں۔ ان کا دوٹوک مؤقف تھا کہ آبنائے ہرمز اب جنگ سے پہلے والی پرانی صورتحال پر واپس نہیں آئے گی، بلکہ اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کا تعین ایران اور عمان کے درمیان بحری آمدورفت کے نئے نظام سے متعلق اتفاقِ رائے کے تحت کیا جائے گا۔
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی ایک کلیدی شق مزاحمتی محاذ کے خلاف جاری جنگ کا مکمل خاتمہ ہے، اور اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ جارحیت اور جنگ کا آغاز کیا تو ایران ان دونوں کا بھرپور قوت سے مل کر مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ کے طویل ہونے سے پورے خطے کے ممالک کی سلامتی اور معیشت بری طرح متاثر ہوگی، جبکہ ایران اور مزاحمتی قوتیں ایک ہی صف میں کھڑی ہیں اور تہران اپنے اصولی مؤقف پر چٹان کی طرح قائم ہے۔
یمن کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور حوثی چاہیں تو ایران ان کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے اندرونی معاملات میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور یمنی عوام کو اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنے دیا جائے
متعلقہ عنوانات
سیاسی بقا کیلئے فوجی کارروائی اسرائیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے: آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کو وارننگ
12 November 2026
سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام
12 November 2026
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری
12 November 2026
ایران کی ناکہ بندی برقرار، تجارتی جہازوں کیلئے راستہ کھلا رکھنے کی کوششیں جاری ہیں: سینٹ کام
12 November 2026
امریکا نے یورپ سے سکیورٹی معاہدے کیلئے روس سے تجاویز طلب کر لیں، ایگزیوس
12 November 2026
دبئی میں عالمی پولیس سربراہی اجلاس 2026 کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
12 November 2026
اسرائیل کے حملے میں غزہ کا فٹبالر محمود کمال شہید
12 November 2026
پاکستان میں جتنی پراکسیز کام کررہی ہیں ان کے پیچھے افغانستان ہے: اختیار ولی خان
12 November 2026