LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش

وزیراعظم سے چین کے کاروباری وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اظہار اطمینان

Web Desk

15 May 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آئی بی آئی (IBI) بیجنگ یونائیٹڈ ٹیکنالوجی کے بانی اور صدر چیان شیاو جون کی قیادت میں 11 رکنی اعلیٰ سطح کے چینی کاروباری وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور صنعتی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 وزیراعظم نے آئی بی آئی گروپ کی جانب سے پاکستان میں اپنا ڈیجیٹل اکانومی ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور صنعتی اشتراک کے لیے نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی معاشی ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں اپنے دورۂ چین کے منتظر ہیں، جس سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ آئی بی آئی کے صدر چیان شیاو جون نے پاکستانی معیشت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا، جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ یہ دورہ ستمبر 2025 میں وزیراعظم کے دورۂ بیجنگ کے دوران منعقدہ ‘پاکستان-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس’ کے تسلسل کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد عملی طور پر سرمایہ کاری کو پاکستان لانا ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی ہارون اختر، طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔