حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
Web Desk
17 November 2026
نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی کیمپ میں موجود ہے، اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو وقار دیں گے جس سے عوامی مشکلات کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات دونوں ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، قریبی روابط اور تعاون پر اتفاق
17 November 2026
مال گاڑی کو حادثہ، انجن سمیت 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
17 November 2026
عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہے تو حکومت سہولت فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
17 November 2026
لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری کا طالبعلم پر تشدد
17 November 2026
طلبہ مستقبل کے رہنما، تعمیر ملت میں بھرپور کردار ادا کریں: مریم نواز شریف
17 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
17 November 2026
بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہی ہوں، فریال تالپور
17 November 2026
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم
17 November 2026