LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

وزیراعظم اور ترک صدر کا رابطہ، موجودہ بحران کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کا عزم

Web Desk

4 March 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے بحران اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا کہ مزید بگاڑ سے بچنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردگان کو خلیجی ممالک کی قیادت کے ساتھ اپنے حالیہ رابطوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بحران کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ترک صدر کو افغانستان کی حالیہ صورتحال اور وہاں ہونے والی پیشرفت سے بھی باخبر کیا۔ دونوں عالمی رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔