LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع

وزیراعظم کا بلوچستان سے پیش کیے گئے حب الوطنی نغمے پر فنکاروں کو خراجِ تحیسن

Web Desk

9 August 2026

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یومِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچستان کے فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے کو بے حد سراہتے ہوئے اس کاوش میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے پیش کیے جانے والے اس شاندار نغمے کو دیکھ کر ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔

شہباز شریف نے نغمے کے گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور اس کی تیاری میں حصہ لینے والے ہر فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی دلی قدر دانی کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ افراد نے اپنے بہترین فن اور محنت کے ذریعے پاکستان سے محبت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تخلیقی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اپنے پیغام کا اختتام “پاکستان زندہ باد” کے نعرے سے کیا۔