LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ کے طور پر سامنے آ رہا ہے: فنانشل ٹائمز دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، سرچ آپریشن شروع محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت مصر نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال

Web Desk

14 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی اور انہیں 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سینیٹر شیری رحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدرِ مملکت کو مکہ مکرمہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کی تفصیلات سے آراستہ کیا، جس پر صدر زرداری نے اس معاہدے کی افادیت، علاقائی امن اور امتِ مسلمہ کی سلامتی کے حوالے سے اس کے مؤثر عملدرآمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط تزویراتی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی سفارتی و دفاعی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں ملک کے داخلی و خارجی امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ‘فتنہ الہندوستان’ اور ‘فتنہ الخوارج’ کے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدرِ مملکت نے موجودہ حالات کے تناظر میں عام عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی، اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر دستیاب بنانے کے اقدامات اور پاکستان کے بین الاقوامی وقار سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔