وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا
Web Desk
5 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں اہم ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی وفد کا حصہ تھے۔
ملاقات کے دوران وفد کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص افغانستان، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے موجودہ بحران پر “ان کیمرہ” بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
وفد کو خصوصی طور پر ایران اور خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کے تحفظ اور ان کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے کیے گئے ہنگامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ حکومت نے واضح کیا کہ کشیدگی کے اس ماحول میں تارکینِ وطن کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
اس اہم مشاورتی بیٹھک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔ سیاسی تجزیہ کار اس ملاقات کو قومی یکجہتی اور خارجہ پالیسی پر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
24 October 2026
وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
24 October 2026
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026
پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں
24 October 2026