وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سمیت سروسز چیفس سے فون پر رابطہ، عیدکی مبارکباد، افواج کو خراجِ تحسین
Web Desk
27 May 2026
اسلام آباد: شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی افواج کی غیر متزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر ہے۔
انہوں نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور عید کے موقع پر بھی وطن کے دفاع کے لیے فرائض انجام دینے والے افسران اور جوانوں کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
عسکری قیادت نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ افواجِ پاکستان ہر وقت وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر
28 August 2026
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج
28 August 2026
دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل
28 August 2026
آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج
28 August 2026
برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری
28 August 2026
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
28 August 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ
28 August 2026
ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا
28 August 2026