سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر ناگزیز ہے: رانا ثنااللہ
Web Desk
15 November 2026
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کے عمل کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ قومی یکجہتی اور باہمی احترام ہی پاکستان کو مضبوط بنانے کا واحد راستہ ہیں۔ لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947ء کو ہمارے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں سے معرضِ وجود میں آنے والے پاکستان کے تحفظ و استحکام کے لیے پوری قوم کو کردار ادا کرنا ہوگا، اور ماضی میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کے شدید دباؤ اور متعدد ٹیلیفون کالز کے باوجود قومی غیرت و خودمختاری کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا کہ بھارت اب افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے تاہم وہ بخوبی جانتا ہے کہ وہ پاکستان کو ہراساں نہیں کر سکتا، جبکہ ’معرکہ حق‘ کی فتح نے 78 سالہ تاریخ میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پہلی مرتبہ پوری دنیا سمیت خود بھارت نے بھی پاکستان کی کامیابی اور اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایٹمی قوت کا حامل پاکستان نہ صرف اپنا دفاع کرنا جانتا ہے بلکہ اپنے سے دگنے دشمن کو شکست دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، ملتان سرفہرست
15 November 2026
سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
15 November 2026
پاکستان کا او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
15 November 2026
سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
15 November 2026
فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
15 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026