LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستانی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، ملتان سرفہرست سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا پاکستان کا او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر ناگزیز ہے: رانا ثنااللہ فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس

سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا

Web Desk

15 November 2026

پنجاب میں مبینہ کرپشن کے الزامات کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقیِ انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بھجوائے گئے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا باضابطہ تحریری جواب ارسال کر دیا ہے۔ ذرائع کی جانب سے جواب بھجوائے جانے کی تصدیق کے بعد ہرجانے کے اس نوٹس پر قانونی کارروائی کا معاملہ مزید آگے بڑھ گیا ہے، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چودھری سالک حسین نے اپنے تحریری جواب میں کیا مؤقف اختیار کیا ہے اور کن قانونی نکات کو اپنے دفاع کی بنیاد بنایا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے 6 نومبر کو قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ 11 نومبر کو انہوں نے جواب تیار کر لیے جانے سے آگاہ کیا تھا، تاہم تحریری جواب کا متن اور آئندہ قانونی لائحہ عمل منظرِ عام پر آنے کے لیے دونوں جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔