پاکستان کا او آئی سی کے مقاصد اور ترجیحات کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
15 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بنیادی مقاصد اور ترجیحات کے فروغ سمیت اسے مسلم امہ کی متحد اور مؤثر آواز بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار و تعاون جاری رکھے گا، جبکہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت پاکستان کی مستقل پالیسی کا حصہ ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد کا پہلے دورۂ اسلام آباد پر خیرمقدم کرنے کے علاوہ سیکا (CICA) کے سیکرٹری جنرل سفیر سلطان حاجیف اور ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں؛ وزارتِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں مسلم ممالک کے مابین اتحاد، علاقائی امن و استحکام، اقتصادی روابط کے فروغ اور کثیرالجہتی سفارت کاری کو مزید مستحکم بنانے سمیت مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراکِ عمل بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل، ملتان سرفہرست
15 November 2026
سالک حسین نے مریم نواز کے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا جواب بھجوا دیا
15 November 2026
سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
15 November 2026
سیاست میں تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر ناگزیز ہے: رانا ثنااللہ
15 November 2026
فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
15 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026