پنکی کیس میں بڑے بڑے نام ہیں، کسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے: شرجیل میمن
Web Desk
17 May 2026
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ “پنکی کیس” میں بڑے بڑے نام سامنے آئے ہیں، تاہم وہ کسی کا نام نہیں لیں گے اور اس معاملے میں کسی کی پگڑی نہیں اچھالی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس نیٹ ورک کو نیست و نابود کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
شرجیل انعام میمن کے مطابق منشیات فروشی کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، اس لیے اس ناسور کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے شکار افراد کو خود اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ نشے کی لت میں مبتلا ہیں تاکہ ان کا مؤثر علاج ممکن بنایا جا سکے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے اداروں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ اس مسئلے پر بہتر طور پر قابو پایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026