LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف

پی آئی اے کا لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

Web Desk

2 September 2026

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور اعتماد کے پیشِ نظر برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں توسیع کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق قومی ایئرلائن 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے مابین ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سے بڑھا کر 7 کر دے گی، جس کے بعد لندن کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔نئے شیڈول کے تحت ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد اور 2 پروازیں لاہور سے لندن (ہیتھرو) کے لیے روانہ ہوں گی۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد میں یہ اضافہ مسافروں کی جانب سے مسلسل دکھائے جانے والے اعتماد اور لندن روٹ پر بڑھتی ہوئی مانگ کا واضح مظہر ہے۔