LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معیشت کو بیرونی امداد سے تجارت و سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہے ہیں: وزیر خزانہ جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر پاکستان کا تیل کا درآمدی بل جولائی میں ساڑھے 3 کھرب روپے تک پہنچ گیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے محفوظ اور ناقابلِ گرفت رہی: خواجہ آصف نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے

فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط

Web Desk

31 August 2026

منیلا: افغان طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان سے منشیات کی عالمی سمگلنگ کے نیٹ ورک پر ایک بڑا ضرب لگاتے ہوئے فلپائنی حکام نے منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے۔

فلپائن بیورو آف کسٹمز (BOC) اور ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی (PDEA) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے دو مشتبہ تجارتی کنٹینرز کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران کنٹینرز سے 43 کلوگرام اعلیٰ معیار کی میتھ ایمفیٹامین (Methamphetamine / آئس) برآمد کی گئی۔ فلپائنی کسٹمز حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 1 ارب 40 کروڑ پاکستانی روپے) بنتی ہے، جسے ٹالکم اسٹون (Talcum Stone) سے مشابہت رکھنے والے پیکجز میں نہایت مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

فلپائنی کسٹمز کمشنر ایریل نیپوموسینو نے کہا کہ بارڈر کنٹرول اور رسک مینجمنٹ سسٹمز کے مؤثر استعمال سے اس بین الاقوامی سمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان طالبان کی حکومت کے زیرِ اثر افغانستان ایک ‘نارکو اسٹیٹ’ کے طور پر خطے اور دنیا کے لیے منشیات کی سمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے، جس کے اثرات اب دنیا کے دیگر خطوں تک پھیل رہے ہیں۔