LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن 19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی

تہران میں زور دار دھماکا، القدس ریلی کے شرکاء بے خوف آگے بڑھتے رہے

Web Desk

13 March 2026

ایران کے دارالحکومت تہران میں یومِ القدس کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے دوران ایک زوردار دھماکا ہوا ہے، تاہم شرکاء نے خوفزدہ ہونے کے بجائے نعرے لگاتے ہوئے اپنا مارچ جاری رکھا۔ یہ واقعہ تہران کے مرکز میں واقع فردوسی اسکوائر اور انقلاب اسٹریٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں، مگر مظاہرین کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی۔

یہ دھماکا اسرائیل کی جانب سے علاقے میں ممکنہ حملے کی وارننگ کے کچھ دیر بعد ہوا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریلی میں ایران کے قومی سلامتی ادارے کے سربراہ علی لاریجانی اور پولیس چیف احمد رضا رادان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ علی لاریجانی نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکامی اور مایوسی کی علامت ہے۔ واضح رہے کہ یومِ القدس کے موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگا رہے ہیں۔