LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا گیا روس نے ایک دن میں یوکرین کے 903 ڈرونز اور 4 نیپچون میزائل مار گرائے، وزارت دفاع دبئی کے پرفیوم برانڈ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ایران امریکا کشیدگی سفارتکاری سے حل کرنے پر زور جے ڈی وینس نے آئندہ الیکشن کیلئے الگ سیاسی بیانیہ تشکیل دینے کی کوششیں تیز کر دیں ایران کے جزیرے قشم میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں نیتن یاہو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر، گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کی دعوت سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان

پشاور میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ آغاز، فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سماعتیں شروع

Web Desk

9 December 2025

پشاور: عدالتی تاریخ میں اہم پیش رفت کے طور پر پشاور میں شام کی عدالتوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا، جس کے بعد ان عدالتوں میں مقدمات کی سماعت بھی شروع ہو گئی ہے۔ افتتاح کی تقریب چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے انجام دی۔

تقریب میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس عادل مجید، ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر، سینئر سول جج ارشد علی مہمند سمیت دیگر جوڈیشل افسران شریک تھے۔ چیف جسٹس نے عدالت کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی ججز کو ہدایت دی کہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شام کی عدالتوں کا آغاز سب سے پہلے ایبٹ آباد میں کیا گیا تھا، جبکہ اب پشاور میں سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتیں فعال کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے اوقات کی عدالتوں کا بنیادی مقصد تیز رفتار انصاف فراہم کرنا ہے، اور وہ افراد جو دن کے وقت مصروف رہتے ہیں، شام میں پیش ہوسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کی عدالتوں کے قیام سے مقدمات نمٹانے کی رفتار بڑھے گی، جبکہ کوہاٹ اور مردان سے بھی اس نظام کے قیام کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
رجسٹرار کے مطابق وکلا کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور بار اور بینچ کے درمیان مثالی ورکنگ ریلیشن برقرار رہے گا۔