پاک افغان بارڈر فوری کھولا جائے، معدنیات کی غیرقانونی نکاسی روکنے کیلئے پالیسی بنانے کا مطالبہ،امن جرگہ کا اعلامیہ جاری
Web Desk
12 November 2025
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی امن جرگہ کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر کو تجارت کے لیے فوری طور پر کھولا جائے اور معدنیات کی غیرقانونی نکاسی کے خاتمے کے لیے ایک مربوط پالیسی بنائی جائے۔
اعلامیے میں صوبے میں جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر قانون کے دائرے میں موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
مزید کہا گیا کہ امن و امان کے حوالے سے اسمبلی کی متفقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس ضرورت کے مطابق دیگر اداروں سے آئینی طور پر معاونت طلب کر سکتی ہے۔
حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خصوصی مالی معاونت فراہم کی جائے۔
اعلامیے میں بھتہ خوری اور غیر قانونی محصولات کے خاتمے، شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیرقانونی نکاسی روکنے، اور مقامی حکومتوں کے استحکام کے لیے آئینی ترمیم کی تجویز بھی دی گئی۔
مزید یہ کہ وفاقی حکومت سے کہا گیا کہ پاک افغان خارجہ پالیسی کے معاملے میں صوبائی حکومت سے مشاورت کی جائے اور پاک افغان مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ
13 October 2026
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
13 October 2026
جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار
13 October 2026
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
13 October 2026
سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار
13 October 2026
غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان
13 October 2026
ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز
13 October 2026
امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت
13 October 2026