اشیائے خورو نوش کے 491 نمونوں کی جانچ، متعدد اشیا غیر معیاری ہونے کا انکشاف
Web Desk
20 August 2026
پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی جانب سے ملک بھر سے حاصل کردہ گھی، خوردنی تیل اور دودھ کی مصنوعات کے 491 نمونوں کی لیبارٹری جانچ کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، مارکیٹ میں فروخت ہونے والی متعدد بنیادی اشیائے خوردونوش معیار پر پورا نہیں اتریں۔
رپورٹ کے مطابق، بناسپتی گھی کے 26 نمونوں میں ٹرانس کی مقدار مقررہ قانونی حد سے کئی گنا زیادہ پائی گئی، جبکہ گھی کے 46 نمونوں میں وٹامن اے مکمل طور پر غائب تھا۔ اس کے علاوہ متعدد نمونوں میں نمی اور ناگوار بدبو بھی پائی گئی۔ صوبائی سطح پر دیکھا جائے تو بلوچستان میں گھی کے 79.4 فیصد، سندھ میں 63.3 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 58.3 فیصد نمونے غیر معیاری نکلے۔ خیبرپختونخوا میں پیک شدہ دودھ کے تمام حاصل کردہ نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے، جبکہ ملک بھر سے پیک شدہ دودھ کے 26 نمونوں میں چکنائی اور پاؤڈر والے دودھ کے 8 نمونوں میں پروٹین کی مقدار مطلوبہ حد سے کم ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں دل کے امراض اور دیگر مہلک بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک ہے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیز کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کوالٹی کنٹرول اور سہ ماہی مانیٹرنگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کی اور غیر معیاری مصنوعات تیار کرنے والے مینوفیکچررز کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں اوگرا کی رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ایل پی جی (LPG) کی سرکاری اور مارکیٹ قیمتوں کے فرق کو بھی تین روز کے اندر حل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026
بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل
21 August 2026
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب
21 August 2026
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
21 August 2026
دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران
21 August 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
21 August 2026