LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ ’اب بہت ہو گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے‘؛ اپوزیشن اجلاس اسٹاک مارکیٹ کریش، 100 انڈیکس کی 3700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تنزلی اربوں ڈالر کا سرپلس خسارے میں تبدیل، اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ ڈالر منفی ہو گیا، اسٹیٹ بینک گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھ رہا ہے: ایران وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط اماراتی نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ خطرناک، جوہری تنصیبات کو نشانہ نہ بنایا جائے: دفتر خارجہ اسحاق ڈار کا قطر کے وزیرِ مملکت خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران-امریکا کشیدگی اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا اثر؛اسٹاک ایکسچینج کریش امریکا نے ایران کے لیے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر کر دیں حکومت کے پہلے 25 ماہ میں وفاقی قرضوں میں 15 ہزار 714 ارب روپے کا ہوشربا اضافہ جنوبی وزیرستان لوئر میں وانا رستم بازار میں بم دھماکہ

محسن نقوی کی قومی ٹیم سے ملاقات، ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اصولی موقف سے آگاہ کیا

Web Desk

25 January 2026

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اصولی مؤقف پر انہیں اعتماد میں لیا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے مؤقف کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مؤقف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، تمام فریقین کو کرکٹ کے اصولوں کے مطابق چلنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان جو بھی فیصلہ کرے گی، پی سی بی اس پر من و عن عمل کرے گا۔

ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، عاقب جاوید، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، ڈائریکٹر میڈیا، ڈائریکٹر کمرشل اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔