LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکا کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا : صدر ٹرمپ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی طیاروں کی بمباری امریکا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے: سابق امریکی کمانڈر ملک کا اتحاد سب سے اہم، یہ ٹوٹ گیا تو طاقت بھی بکھر جائیگی: ایرانی صدر آبنائے ہرمز کھولنے یا بند کرنے کا اختیار صرف ایران کے پاس ہے: کاظم غریب آبادی قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے میر رضا کے والدین اور شہریوں کا احتجاج، طارق روڈ پر دھرنا، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ایران کا ہرمزگان میں ایک اور ایم کیو نائن ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن، ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد یوم آزادی 2026ء: صدر مملکت نے 355 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کی منظوری دے دی پاکستان عالمی سیاست میں ابھرتی ہوئی ’ہِنج پاور‘ کے طور پر سامنے آ رہا ہے: فنانشل ٹائمز دریائے سندھ میں 5 افراد ڈوب گئے، سرچ آپریشن شروع محسن نقوی کی بیرسٹر گوہر خان کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت مصر نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.15 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 9.11 فیصد ہوگئی

Web Desk

14 August 2026

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2026 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی حساس ترین شرح (SPI) میں 0.15 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 9.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران کل 51 بنیادی اشیائے ضروریہ کا موازنہ کیا گیا، جن میں سے 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی قیمت میں 24.68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چنے کی دال 3.35 فیصد، مرغی 2.45 فیصد اور ایل پی جی 0.67 فیصد مہنگی ہوئی، اس کے علاوہ چائے، سرسوں کا تیل، دہی اور مسور کی دال کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ تاہم عوام کے لیے خوش آئند بات یہ رہی کہ ہفتہ وار بنیادوں پر پیٹرول کی قیمت میں 2.35 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 0.29 فیصد کی نمایا کمی کی گئی، جبکہ ٹماٹر، آلو، کیلے، مونگ کی دال، انڈے اور چینی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل رہیں۔

دوسری جانب اگر سالانہ بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو اشیائے خورونوش اور ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے؛ جس میں ٹماٹر کی قیمت میں 143.77 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا، پیاز 125.75 فیصد اور گندم کا آٹا 77.41 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ سطح پر ایل پی جی 55.41 فیصد، ڈیزل 34.05 فیصد اور پیٹرول 23.02 فیصد مہنگا ہوا ہے، جبکہ اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر آلو 30 فیصد، چینی 17.93 فیصد اور مرغی 17.45 فیصد سستی ہوئی ہے۔