LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل

پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس،اپوزیشن کے احتجاج ،صدرکے اعتراضات کے باوجود بلزمنظور، غزہ بورڈمیں شمولیت پر تنقید

Web Desk

23 January 2026

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، سب سے پہلے قانون سازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2025 وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کی ترمیم منظور کر لی گئی جبکہ اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد ہوئیں۔یہ بل ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

مشترکہ اجلاس میں صدرِ مملکت کے تین بلوں پر اعتراضات بھی ایوان میں پیش کیے گئے۔ صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل پر صوبوں سے مشاورت نہ ہونے، جبکہ گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم قرار دیتے ہوئے مجوزہ سزاؤں پر بھی اعتراضات اٹھائے اور بل پر مزید غور کا مشورہ دیا۔

صدر کے اعتراضات کے باوجود دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے صدر کی ایڈوائس پڑھ کر سنائی اور وفاق پر صوبائی اختیارات میں مداخلت کا الزام لگایا۔ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کے دوران اسپیکر نے منظوری کا عمل جاری رکھا۔

اس دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن بھی احتجاج میں شامل رہے، تاہم دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

بعد میں  گھریلو تشدد روک تھام و تحفظ بل 2025 مشترکہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔ جے یو آئی کے ارکان نے صدر کے اعتراضات کو نظر انداز نہ کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ یہ بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا۔

مشترکہ اجلاس میں گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعے پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، آگ سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران عالمی امور پر بھی گرما گرم بحث ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس اور مولانا فضل الرحمن نے ٹرمپ کے پیس بورڈ میں پاکستان کی شمولیت پر سوالات اٹھائے اور فلسطینیوں کی نمائندگی نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غزہ کے معاملے پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

شدید احتجاج، تقاریر اور قانون سازی کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔