“ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر؟” ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمین پھٹ پڑے
Web Desk
26 May 2026
حج 2026 کے موقع پر پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے انتظامات کا پول کھل گیا۔ منیٰ میں موجود سینکڑوں پاکستانی عازمینِ حج نے سہولیات کی شدید عدم دستیابی اور بدانتظامی پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ غصے سے بپھرے حجاج نے ناقص انتظامات پر وزارتِ مذہبی امور کے خلاف باقاعدہ قانونی کیس دائر کرنے کا بڑا اعلان بھی کر دیا ہے۔
مشن کا جائزہ لینے پہنچنے والے وفاقی وزیر کو حجاج نے گھیر لیا اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ عازمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس مقدس فریضے کے لیے 12، 12 لاکھ روپے ادا کیے ہیں، لیکن یہاں انہیں بالکل بے یار و مددگار اور لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔
پاکستانی حجاج کرام نے وزیرِ مذہبی امور کے سامنے مکہ اور منیٰ میں درپیش درج ذیل سنگین مسائل کا کٹھا چٹھا کھول کر رکھ دیا:
-
ناقص اور جلا ہوا کھانا: عازمین نے الزام لگایا کہ کیمپوں میں کئی بار جلا ہوا اور ناقابلِ استعمال کھانا فراہم کیا گیا اور شکایت کے باوجود کوئی سننے والا نہیں تھا۔
-
پرسانِ حال نہ ہونا: حجاج کا کہنا تھا کہ “ہمیں یہاں لانے کے بعد کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارا کوئی پرسانِ حال نہیں، ایسا لگتا ہے ہم حج پر نہیں بلکہ کسی جیل میں آ گئے ہیں۔”
-
بیوروکریسی کی ناکامی: عازمین نے وزیر سے تیکھا سوال کیا کہ لاکھوں روپے بٹورنے کے بعد پاکستانی بیوروکریسی اور حج مشن کا عملہ سعودی عرب میں آخر کیا کر رہا ہے؟
حجاج کے شدید احتجاج اور تلخ سوالات پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے صفائیاں پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان ناقص انتظامات پر فوری ایکشن لے رہے ہیں اور تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
تاہم، جب وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ وہ اب ایکشن لیں گے، تو عازمینِ حج مزید برہم ہو گئے اور انہوں نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے پوچھا:
“آپ کے اب ایکشن لینے کا ہمیں کیا فائدہ؟ جب سب کچھ برباد ہو گیا تو اب ایکشن کیوں؟ پہلے ایکشن کیوں نہیں لیا گیا؟”
اس سوال پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے انتہائی مایوس کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ “پہلے ہمیں ان مسائل کا معلوم ہی نہیں تھا”۔ وزیر کے اس غیر ذمہ دارانہ جواب پر عازمین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کی اس غفلت نے ان کے اتنے بڑے اور مقدس سفر کا زائقہ خراب کر دیا ہے، جس کا حساب اب عدالت میں لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
26 May 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے
26 May 2026
مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش
26 May 2026
پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
26 May 2026
چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم
26 May 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا منیٰ میں پاکستانی حجاج کرام کے کیمپس کا دورہ
26 May 2026
وزیراعظم کی چینی وفود سے ملاقاتیں، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
26 May 2026
ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وخروش سے منا رہی ہے
26 May 2026