LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت

تیسرے ٹی20 میں سری لنکا کی پاکستان کو 14 رنز سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

Web Desk

11 January 2026

دمبولا : تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 14 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

دمبولا میں کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، جس کے بعد میچ کو 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بنائے اور پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے دسن شناکا نے 34، کوشال مینڈس نے 30 جبکہ جنتھ لیانگے اور دننجایا ڈی سلوا نے 22،22 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے وسیم جونیئر نے 3 جبکہ محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 12 اوورز میں 8 وکٹ پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ سلمان علی آغا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد نواز نے 28 اور ڈیبیو کرنے والے خواجہ نافع نے 26 رنز اسکور کیے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان 9، صائم ایوب 6، عثمان خان 1، شاداب خان 6 اور فہیم اشرف 9 رنز بنا سکے۔ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے 4 جبکہ پراتھی رانا نے 2 اور ایشان ملنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔